مزید خبریں

ملی یکجہتی کونسل کی پی ایف یو جے دستور کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

کراچی (نمائندہ جسارت) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو،جنرل سیکرٹری قاضی احمد نورانی ودیگر عہدیداران نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (PFUJ)دستور کے سالانہ انتخابات برائے (2022-24ء)میں نومنتخب صدر محمد نواز رضا،سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ سمیت دیگر عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ملک میں آزادی صحافت،مظلوموں کی دادرسی،ملک کی نظریاتی سرحدوں کے لیے اپنا بھرپور کرداراورصحافی برادری کے اتحاد وان کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔