مزید خبریں

نیازی کا غیر ذمے دارانہ بیان قوم کی تذلیل ہے، فضل الرحمن

اسلام آباد (آن لائن) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے بارے میں عمران نیازی کا غیر ذمے دارانہ بیان پوری قوم کی تذلیل ہے، عمران نیازی کا ملک کے 3 ٹکڑے اور ایٹمی اثاثوں کے بارے میں بیان دراصل عالمی قوتوں کے عزائم کی نمائندگی ہے، ہم نے پہلے ہی قوم کو بتا دیا تھا، عمران کو ملکی معیشت تباہ کرنے کے لیے عالمی یہودی لابی اقتدار میں لائی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور قومی وحدت کا تحفظ
صرف ریاست نہیں بلکہ پوری قوم کی یکساں ذمے داری ہے، یہ بہادر قوم عمران نیازی سے پوچھے گی کہ ملکی سلامتی کے بارے میں ان کے مایوس کن خیالات کس کا ایجنڈا ہیں؟ ۔ ان کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ نیازی مایوسی کے عالم میں قوم کو اجتماعی خودکشی کی ترغیب دے رہا ہے، اٹیمی قوت کے حامل ملک کو صرف دیوالیہ کرکے ہی مسخر کیا جاسکتا ہے، عمران نیازی نوجوان نسل کے دل و دماغ میں ملک کے خلاف نفرت کے بیج رہے ہیں۔