مزید خبریں

پی ٹی آئی سکھر کے انفارمیشن سیکرٹری نے استعفادیدیا

 

سکھر (نمائندہ جسارت)پی ٹی آئی سکھر کے انفارمیشن سیکرٹری کاشف حسین قاضی نے استعفا دے دیا، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پارٹی کی طرف سے بلدیاتی ٹکٹس کی تقسیم پر نا انصافی ہونے پر اپنے عہدے سے استعفا دے رہا ہوں ، میں نے پارٹی میں شمولیت کے بعد اپنے کافی دوست پارٹی میں شامل کروائے، کسی بھی پارٹی کال کو نظرانداز نہیں کیا، پارٹی ڈسیپلین کے مطابق ٹکٹس میںمیرٹ کو نظرانداز کیا گیا ،بغیر مشورے اورمطمئین کیے پارٹی کو نقصان پہنچانے کی پلاننگ کے تحت میرے وارڈ میں مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا، ایک مخالف کے ایما پر مجھے نظرانداز کرکے ٹکٹ الاٹ کیا گیا ، جس کا مجھے پہلے ہی علم ہو چکا تھا، مجھے کہا گیا ایک وارڈ خالی جارہا ہے وہاں سے بھی آپ فارم بھروائے جائیں گے ، میں نے لبیک کہا اور اپیل کی کہ جہاں میر ی رہائش ہے مجھے وہاں کا ٹکٹ دیا جائے، مجھے غیر متعلقہ وارڈ 10 کا ٹکٹ دیا گیا، میں نے 3 دن سے پارٹی کے اندر احتجاج کیا جس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، جس کے بعد دل برداشتہ ہوکر پارٹی کے عہدے سے استعفا دے رہا ہوں اور وارڈ 1 سے آزاد امید وار کے طور پر الیکشن لڑوں گا۔