مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹنڈو الہیار: آکڑا پرچی نے مزدوروں کے گھروں کا صفایا کر دیا

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)آکڑا پرچی نے مزدوروں کے گھروں کا صفایا کر دیا جوا کا کاروبار عروج پر پولیس نے آکڑا پرچی کے ٹھیکیداروں کو گر فتار کر نے سے قاصر سادہ لوگ لالچ کے چکر میں اپنے گھروں کا سامان فروخت کر کے آکڑا کے نام پرشہر میں کھلے عام چلنے والے آکڑا کے ٹھیکیداروں کے ہاتھوں لوٹنے پر مجبور پولیس انتظامیہ نے معاشرتی برائیوں کے خاتمے سے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار میں منشیات سے زیادہ خطر ناک نشہ جو ا آکڑا پر چی گھروں کو تباہ کر رہا ہے پولیس چند روپوں کے عوض آکڑا پر چی کے ٹھیکیدراوں کھلے عام کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے جس کے سبب سادہ لوگ اپنی زند گی جمع پو نجھی آکڑا پر چی کے نام پر چلنے جوئے پر تباہ کر رہے ہیں اس مر ض میں مبتلا مریضوں کی تعداد لاکھوں میں ہو چکی کروڑوں روپے کا جوئے کا کاروبار کھلے عام چل رہا ہے ضلع کے تمام پولیس افسران نے اس ناسور کو ختم کر نے کے بجائے فروغ دینے میں مصروف ہیں ۔