مزید خبریں

Jamaat e islami

کھپرو: بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کا پینل کامیاب

کھپرو (نمائندہ جسارت) حالیہ متوقع بلدیاتی انتخابات میں کھپرو کی یونین کونسل کھائی کی بلدیاتی نشستوں پر پیپلز پارٹی کا پورا پینل بلا مقابلہ کامیاب ہو گیا، یونین کونسل کھائی کے لیے چیئرمین سید علی اکبر شاہ خراسانی، وائس چیئرمین محمد سومار نوہڑی، ڈسٹرکٹ کونسل کے لیے ممبر محمد ہاشم مری بلوچ،جنرل کونسلرز کے لیے آئیڈان کوہلی،اتم چند میگھواڑ،غلام مصطفیٰ مری بلوچ اور گل بیگ کپری بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔واضح رہے کہ ان کے مقابلے میں مخالف اُمیدواروں کی جانب سے دستبردار ہونے کے بعد مذکورہ یونین کونسل پر پیپلز پارٹی کا پورا پینل بلا مقابلہ کامیاب ہو گیا ہے۔