مزید خبریں

فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ، قومی ٹیم سوئٹزر لینڈ روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹیم 4 جون سے لوزین سوئزرلینڈ میں شروع ہونے والے فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے رات گئے 3 بجے قطر ایئر لائن کے زریعے لوزین ,سوئزرلینڈ کیلیے روانہ ہوگئی. فائیو اے سائیڈ قومی ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ ریحان بٹ جبکہ کوچ وقاص شریف ہونگے،جبکہ منتخب کیے گئے 10 رکنی اسکواڈ میں وقار یونس گول کیپر,احتشام اسلم, عقیل احمد,محمد مرتضی یعقوب,تنظیم الحسن کپتان, ارشد لیاقت,حسان امین,ابوزر, عبدالرحمن اور محمد شاہ زیب شامل ہیں.