مزید خبریں

ترکی یونان تنازع میں جرمنی کے بیان پر انقرہ کی مذمت

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے چانسلر اولاف شولس کی جانب سے یونان کی حمایت میں دیے گئے بیان پر ترکی سے سخت برہمی کا اظہار کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق چانسلر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ترکی یونان کواشتعال دلانے سے بازرہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر نیٹو کے تمام اتحادی ایک ساتھ کھڑے ہوں اور آپس میں اشتعال انگیزی سے گریزکریں۔ترکی کی جانب سے یونان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور یونانی جزائر پرپرواز کرنا ٹھیک نہیں ، یہ کارروائی اتحاد کی روح کے منافی ہے۔ ہم یورپی یونین کے رکن ممالک کی خودمختاری پر سوال اٹھانے کو قبول نہیں کرسکتے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایتھنز اورانقرہ نے ایک دوسرے پرلڑاکا طیاروں کے ساتھ فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کیالزامات عائد کیے تھے۔ اس کے جواب میں ترکی کی وزارت خارجہ نے جرمن چانسلر کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ انقرہ اپنی خودمختاری کا دفاع جاری رکھے گا۔ وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ جرمن چانسلر ایتھنز کی حمایت میں تعصب پر مبنی منفی بیانات سے گریز کریں۔