منیاپولس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولس کی حکومت نے لاؤڈاسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی ۔خبررساں اداروں کے مطابق منیا پولس میں بڑی تعدادمیں مسلمان آباد ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رمضان المبارک میں پہلی بار منیا پولس شہر میں ماہ مقدس کے دوران مساجد میں اذان دینے کی اجازت دی گئی تھی۔ منیاپولس کی مقامی مساجد میں اذان دینے کے حوالے سے اجازت کا بل سٹی کونسل کے رکن جمال عثمان نے مساوات کے عنوان سے پیش کیا تھا جسے کونسل نے منظور کرتے ہوئے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی تھی۔