مزید خبریں

Jamaat e islami

لارڈز ٹیسٹ، نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 132رنز پرآئوٹ

لارڈز(جسارت نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 132 رنز پر آئوٹ کردیا، جیمز اینڈرسن اور میتھیو پوٹس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4,4 وکٹیں حاصل کیں۔ جمعرات کو لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں کھیلے جارہے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ کیوی ٹیم انگلش بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کو اننگز کی ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے ابتدائی 4 بلے باز صرف 12 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنرز ٹام لیتھم اور ول ینگ ایک ایک رن، کپتان کین ولیمسن 2 اور ڈیون کونوے 3 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اس موقع پر کیوی آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈہوم نے ذ مہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا۔ وہ 42 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ٹم ساوتھی 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔