مزید خبریں

ٹنڈوجام:سندھ زرعی اور امریکی یونیورسٹی کے درمیان معاہدے پر دستخط

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کو یو ایس ایڈ کے ہائر ایجوکیشن سسٹم اسٹریتھننگ ایکٹوٹی (ایچ ای ایس ایس اے) کے زریعے پاکستان کی بارہ جامعامات کو تدریسی اور تحقیقی طور پر مزید مستحکم اور جدید بنانے مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق نصاب تیار کرنے تدریسی نظام کو اپ گریڈ کرنے اور جدید تدریسی مہارت کی ترقی کے لیے زرعی یونیورستی ٹنڈوجام کو توجہ طلب جامعات میں شامل کیا ہے۔ اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے سینٹ ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں یونیورستی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری اور پراجیکٹ کے اسٹیک ہو لڈر دی یونیورسٹی آف اٹاہ کے چیف آف پارٹی ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے معاہدے کے وقت دونوں جامعات کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام ڈاکٹر فتح محمد مری نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم حاصل کرنے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں انتظامی قیادت اور خواتین کی تربیت بھی شامل ہے ۔