مزید خبریں

پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف لے جایا جارہا ہے،شیخ رشید

راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی میںجھونکا جارہا ہے۔زرداری ایک ٹی وی انٹرویو میں خود تسلیم کر چکا ہے کہ جو بائیڈن اس کا ذاتی دوست ہے اور مراسلے کے بارے میں جو بائیڈن نے مجھے (زرداری کو)کچھ نہیں بتایا۔ نوازشریف و شہباز شریف عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال رہے ہیںجس سے بے روزگاری بڑھے گی۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کوٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ یہ بہت خطرناک بات ہے کہ اجرتی قاتل رانا ثناء اللہ ملک میں صوبوں اور مرکز کو لڑانا چاہتا ہے اور صوبائی وزراء اعلیٰ کو مرکزی دارالحکومت اسلام آباد میں داخلے سے روکا جارہاہے۔ انہوںنے کہا کہعدالت عظمیٰ ہی ان قوتوں کو بے نقاب کر سکتی ہے جنہوں نے ملک کو اس انتشار، خلفشار اور معاشی بحران میں ڈالا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے پیچھے کون ہے؟کیا مقاصد ہیں؟اور کشمیریوں کے خون سے غداری کر کیبھارت سے تجارت کس کے کہنے پر شروع کی جارہی ہے؟ چین اور ایران سے تعلقات کون خراب کررہا ہے؟ پاکستان کو دوسرا یوکرین بنانے کی سازش ہو رہی ہے۔ پاکستان ایک اسلامک نیوکلیئر پاور ہے اس کی معیشت کو اس لیے تباہ کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوںمیںایٹمی پروگرام پردباؤبڑھایاجائے اور اس کے پس پردہ اسرائیلی اور بھارتی لابی نے اپنا کام شروع کردیا اور سامراجی طاقتوں کی انہیں سپورٹ حاصل ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے کہ جتنے شہروں میں میرے خلاف مقدمات دائر کیے گئے ہیں ان تمام کیسز کو یکجا کردیا جائے کیونکہ حکومت دراصل لندن سے چلائی جارہی ہے اور اسلام آباد میں صرف میڈیا پروگرام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2008میںعدالت عظمیٰ اوورسیز پاکستانیوں کو واضح طور پر ووٹنگ کا حق دے چکی ہے اس لیے موجودہ حکومت کی اوورسیز ووٹنگ پر قانون سازی بے معنی ہے۔