مزید خبریں

وزیراعظم نے معاون خصوصی حنیف عباسی کا استعفا منظور کر لیا

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے حنیف عباسی کا معاون خصوصی کے عہدے سے استعفا منظور کر لیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔ دوسری جانب حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرسکتا ہوں۔