مزید خبریں

Jamaat e islami

سونے کی فی تولہ قیمت میں1300روپے اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں25ڈالر ز کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت1856 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت1300روپے اضافہ سے1لاکھ38ہزار600روپے اوردس گرام سونے کی قیمت1112روپے اضافہ سے1لاکھ18ہزار827 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1570 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔