مزید خبریں

فائٹو ٹرون ٹنل زراعت کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا ، اعجاز احمد مہیسر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک کے پاکستانی سفارتخانوں میں نئے تعینات ہونے والے ٹریڈ افسران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔ اس تقریب میں جناب اعجاز احمد مہیسر صاحب ، سیکریٹری زراعت حکومت سندھ، عبد الرحیم جانو چیئرمین سائوتھ زوب گروپ ، سابق چیئرمین REAPرفیق سلیمان، صفدر حسین مہکری ، عرفان احمد شیخ ، سابق سینیئر وائس چیئرمین محمد رضا، ممبر ان مینیجنگ کمیٹی REAP مہیش راجا منگلانی ، حسب رئوف ، ڈاکٹر حفیظ ،آصف شیخ کے علاوہ شیراز احمد شیخ ، انیس مجید ، فیصل انیس، نعمان عارف ، ماہد قمر ، عبداللہ شاہد و دیگر ممتاز رائس ایکسپورٹرز بھی موجو د تھے۔ تقریب سے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے محمد انور میانور سینیئر وائس چیئرمینREAPنے کہا کہREAPپاکستان کی دوسری سب سے بڑی ٹریڈ باڈی ہے جس کے ممبران پاکستان کے چاروں صوبوں میں موجود ہیں۔ REAPکے ممبران سالانہ دو ارب ڈالر مالیت کا تقریباََ چالیس لاکھ ٹن چاول بر آمد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ REAPکے ممبران چاول کے علاوہ دیگر اجناس ، گندم ، مکئی ، چینی ، دالیں ، گھی اور تیل وغیرہ کی تجارت سے بھی منسلک ہیں اور ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کی سالانہ بر آمدات میں 8سے 10ارب ڈالر قیمتی زر مبادلہ مہیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ملک کے ہونہار اور قابل افسران سے امیدیں ہیں کہ وہ اپنے تعینات کردہ ممالک میں پاکستان کی بر آمدات اور ان ممالک میں پاکستان کا مارکیٹ شیئر بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ ملک کیلئے زیادہ سے زیادہ قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے جو کہ اس وقت ملک کی معیشت کیلئے نہایت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اس مالی سال کے 10مہینوں میں ہم 2ارب ڈالر مالیت کا 38لاکھ میٹرک ٹن چاول بر آمد کر چکے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اس دوران ہم نے1.75ارب ڈالر مالیت کا 32لاکھ ٹن چاول بر آمد کیا تھا یعنی ہم مقدار میں 20فیصد اور مالیت میں 15فیصد مثبت اضافہ کر چکے ہیں ۔ انہوں نے خلوص دل سے REAPکا تجویز کردہ فائٹو ٹرون ٹنلPhytotron Tunnel))کا منصوبہ منظور کرنے پر جنا ب اعجاز احمد مہیسر سیکریٹری زراعت حکومت سندھ کا شکر یہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائوتھ زون گروپ کے چیئرمین عبد الرحیم جانو نے کہا کہ آپ تمام لوگ جن ممالک میں جارہے ہیں وہ تقریباََ تمام ہی پاکستان سے چاول بر آمد کرنے والے ممالک ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نئے آنے والے ٹریڈ آفیسرز پاکستان کی بر آمدات خصوصاََ چاول کی بر آمدات بڑھانے میں اہم کر دار اداکریں گے ۔ اس سلسلے میں REAPآپ کو ہر قسم کا مکمل تعاون فراہم کرے گی۔