مزید خبریں

فرنیچر نمائش کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کریں گے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی ایکسپو سینٹر میں پرانی قیمتوں پر مزید رعایت کے ساتھ فرنیچر ایکسپو سجنے کو تیار ھے۔تین روزہ رنگا رنگ فرنیچر اینڈلیونگ نمائش کا آغاز 3 جون سے کراچی کیایکسپو سینٹر کے تین ہالز میں ہونے جارہا ہے جہاں پاکستان کے مقامی علاقائی اور بین الاقوامی انداز کے 60 مختلف برانڈز کے خوبصورت اور دیدہ زیب فرنیچر دیکھنے اور خریدنیکا موقع ملے گا۔ کراچی ایکسپو سینٹرمیں منعقد ہونے والی تین روزہ نمائش اعلی معیار اور ضروریات زندگی سے متعلق ہر طرح کی بے شمار اور ورسٹائل فرنیچر عوام و خواص کے ذوق کے لیے مہیا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ نمائش کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کرینگے جبکہ نمائش میں دیگر سیاسی شخصیات کے علاوہ فیڈریشن کے صدر سمیت کراچی چیمبر اور آباد کے چیئرمین بھی شریک ہونگے۔نمائش کے حوالے سے۔سی ای او آر ایف ایونٹس ڈاکٹر نازش فیصل کا کہنا ہے نمائش میں پشاور سوات لاہور اور تمام پاکستان کے فرنیچر مینو فیکچررز کو ایک ہی چھت تلے اکٹھا کیا گیا ہے۔