مزید خبریں

کاروباری خواتین کے لیے تربیتی پروگرام 6 جون کو ہوگا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)ا سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز ڈولپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) کے زیراہتمام خواتین کے ملکیتی کاروبارمیں خواتین کیلئے سیلزفورس منیجمنٹ کے موضوع پرایک روزہ تربیتی پروگرام چھ جون کو منعقدہوگا۔تربیتی پروگرام سمیڈاکے نیشنل بزنس ڈولپمنٹ پروگرام کے تحت ہورہاہے۔تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو سیلزکے سٹریٹجک کردار، سیلزفورس اوران کی اقسام، سیلز فورس کے انتظام وانصرام ، اعلی کارگردگی کی حامل سیلزٹیم کی تشکیل، اورسیلزفورس منیجمنٹ کیلئے چیلنجز سے متعلق امورپرتربیت دی جائے گی۔