مزید خبریں

Jamaat e islami

اگلے ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ ہوجائیگا، فواد چودھری

اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، امید ہے اگلے ہفتے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہوجائے گا۔ عمران خان پشاور سے اسی ہفتے اسلام آباد واپس آجائیں گے، عمران خان پشاور میں کوئی سرکاری وسائل پر نہیں بیٹھے، لیکن میں پوچھتا ہوں کہ مریم نواز کس حیثیت سے سرکاری پروٹوکول لے رہی ہیں؟ نجی ٹی وی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب سے بڑے لیڈر کو غدار قرار دینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کو علیحدہ کرنے کا بہت زیادہ نقصان ہوگا۔ عمران خان پارٹی سربراہ کی حیثیت سے پشاور میں ہیں، وہاں کی پارٹی حکومت کر رہی ہے، اگر وہ جاتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔