مزید خبریں

Jamaat e islami

جنونی شخص اب ملکی سلامتی پر حملہ آور ہے، مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد (نمائندہ جسارت)رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اقتدار کا پجاری جنونی شخص اب ملکی سلامتی پر حملہ آور ہے، اس جنونی کو کوئی روکے، یہ بڑا فساد برپا کرنا چاہتا ہے، ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ یہ ملک کو کھلونا سمجھ رہا ہے، ملک توڑنے کی باتیں ایسے کر رہا ہے جیسے لاڈلا بچہ کھلونا توڑ دیتا ہے عمران خان کان کھول کر سن لیں پاکستان پر میلی نظر رکھنے والی آنکھیں نوچ لی جائیں گی ۔کھلاڑی پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والوں کو کیا دھمکائے گا۔بھٹو شہید نے ایٹمی طاقت دی، بی بی شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دونوں وطن کے دفاع، آئین اور جمہوریت کیلیے جان قربان کر گئے۔ گرفتاری کے خوف سے بل میں چھپ جانے والا بھگوڑا ہمیں لیکچر نہ دے ۔بھٹو اور بی بی کے وارث موجود ہیں اور ہمیں پتا ہے دفاع وطن کیسے ہوتا ہے، ایک ہم ہیں جو لاشیں اٹھا کر پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں، ایک یہ لاڈلا ہے جو آئینی اور جمہوری طریقے سے حکومت جانے پر ملک ٹوٹنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، آئین اور قانون میں ایسے شرپسندوں کا بندوبست موجود ہو اب قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیے۔