مزید خبریں

Jamaat e islami

ایک نیازی نے ملک دولخت کیا‘ دوسرا 3 ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، نیئر بخاری

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیکرٹری نیئر حسین بخاری نے عمران خان کے بیان کو ملک سے غداری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کے بھوکے شخص کی ملکی سلامتی کے خلاف دییے گئے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایک نیازی نے پاکستان کے 2 ٹکڑے کیے اب عمران نیازی ملک کے 3 ٹکڑے کرانے کے درپے ہے، لیکن وہ مت بھولے کہ قوم پاکستان کے بدخواہ عمران نیازی کو نشان عبرت بنا دے گی۔ نیئر بخاری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان ملک دشمنی کے بیان پر قوم سے معافی مانگے ورنہ دھرتی ماں کے ٹکڑے ہونے کا بیان دینے والے کی بوٹیاں بھی نہیں ملیں گی۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا وزیراعظم کی کرسی پر براجمان رہنے والے عمران خان کی رگوں میں پاکستانی خون نہیں؟ نیر بخاری نے کہا ہے کہ دھرتی ماں ہمیں جان سے عزیز ہے غدار وطن کسی رعایت کا مستحق نہیں ہوسکتا غدار وطن پر آئین میں درج سزا کا اطلاق لازم ہے۔