مزید خبریں

بنگلادیشی قونصل خانے کے فرسٹ سیکرٹری کی گاڑی سے لیپ ٹاپ ودیگر سامان چوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی ضلع جنوبی کے درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس میں خیابان راحت پر نامعلوم ملزمان بنگلا دیشی قونصل خانے کے فرسٹ سیکرٹری کی گاڑی کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ، موبائل فون، نقد رقم اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 312 درخشاں تھانے میں نبیل علی نامی شخص کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ مدعی کے مطابق وہ کورنگی کا رہائشی ہے۔