مزید خبریں

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں انتخابات کے لیے پولنگ 31 جولائی کو ہوگی جبکہ امیدواران کاغذات نامزدگی 13 سے 16 جون تک جمع کرا سکتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 سے 22 جون جبکہ انتخابی نشانات 2 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں اور تقرر و تبادلوں پر پابندی عاید کردی ہے۔