مزید خبریں

اقوام متحدہ نے ترکی کا نام “ترکیہ” رکھنے کی منظوری دیدی

اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ نے ترکی کی جانب سے ملک کا نام ترکیہ میں تبدیل کرنے کی درخواست منظور کر لی ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے حوالے سے بتایا کہ اقوام متحدہ نے ترکی کی جانب سے ملک کا نام تبدیل کر کے ترکیہ کرنے کی درخواست کو منظور کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی اس وقت فوری طور پر نافذ ہوئی جب عالمی ادارے کو ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو کی جانب سے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ایک خط موصول ہوا جس میں ملک کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ میولود چاوش اوغلو نے کہا کہ ہجے میں تبدیلی کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار میں اضافہ کرناہے۔