مزید خبریں

عمران خان نے شہباز شریف کی پیشکش کا مذاق اڑایا‘اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک اولین ترجیح ہے، عمران خان نے شہباز شریف کی پیش کش کا مذاق اڑایا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الٹی میٹم کو سب نے دیکھ لیا ہے اور چند ہزار لوگ ہی عمران خان کے ساتھ اسلام آباد آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں
معیشت کمزور ہوگئی تھی، پاکستان صرف روس سے تجارت کرنے پر انحصار نہیں کرسکتا۔ وزیر اعظم اس وقت ترکی کے دورے پر ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی بھی پارلیمنٹ فلور کا استعمال نہیں کیا جبکہ پارلیمنٹ فلور پر مخالفین میں کبھی کبھی بہتر تعلقات قائم ہو جاتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے بطور وزیر داخلہ اسلام آباد کے شہریوں کے تحفظ کی بات کی۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ مضبوط معیشت اور دفاع دونوں اہم معاملات ہوتے ہیں اور کار سرکار میں مداخلت پر معاملات کو نقصان پہنچتا ہے۔ عدالتی حکم کے آگے کوئی نہیں بول سکتا اور عدالت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے کر بھی دیکھ لیا۔ امید ہے عدالت آگے بھی ماضی کو دیکھ کر فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کو آنے کی اجازت دی تو احکامات پر عمل کریں گے اور پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق ہو گی۔