مزید خبریں

Jamaat e islami

پریس کلب کے باہرآپریشن، ڈیڑھ سو سے زاید اساتذہ گرفتار

کراچی (نمائندہ جسارت) پولیس نے پریس کلب کے سامنے آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو سے زاید اساتذہ گرفتار کرلیا، اساتذہ کی گرفتاریوں کی وجہ سے آرٹلری میدان تھانے میں جگہ کم پڑ گئی۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 5 سے زاید افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے، جس کی وجہ سے اساتذہ کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ زینب
مارکیٹ میں اساتذہ کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا ،پولیس نے پریس کلب اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ، زینب مارکیٹ چوراہے سے 40 اساتذہ کو گرفتارکرلیاگیا ، گرفتار ہونے والوں میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں، اساتذہ کی گرفتاری کی لیے مختلف تھانوں سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔خیال رہے کراچی پریس کلب پر این ٹی ایس پاس اساتذہ کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ، اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ 2013ء میں ٹیسٹ پاس کیا تھا لیکن انہیں مستقل نہیں کیا گیا ۔