مزید خبریں

کراچی، آتشزدگی سے جاں بحق شخص جاب انٹرویو کیلیے آیا تھا

کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں آتشزدگی سے جاں بحق شخص کی شناخت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق سپراسٹور میں آگ کے دھویں سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت وصی کے نام سے کی گئی ہے جو گلستان جوہرکا رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وصی نے ملازمت کے حصول کے لیے چندروز قبل سی وی جمع
کرائی تھی اور وہ انٹرویو کیلیے آیاہوا تھا، آگ لگنے کے بعد وصی سپر اسٹور کے راستوں کا علم نہ ہونے کے باعث باہر نہیں نکل سکا، سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھ کر وصی کے بارے میں پتہ چلا جس کے بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا ، وصی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔خیال رہے کہ جیل چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں واقع سپر اسٹور کے ویئر ہاؤس میں صبح 11 بجے آگ لگی،آگ بجھانے کا عمل رات گئے تک جاری رہا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فاٹر دھویں سے بے ہوش ہوگیا جسے ساتھیوں نے عمارت سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔