مزید خبریں

میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ آج سے امریکا میں شروع ہوگا

اوہائیو(جسارت نیوز)میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ آج سے امریکی ریاست اوہائیو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار1976 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے گالفر پیٹرک کینٹلے اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔