مزید خبریں

متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ فیصلے کے بعد امارات میں اب ایک لیٹر پٹرول 4.15 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے میں ملے گا ، جب کہ گزشتہ ماہ یہ قیمت 3.66 درہم فی لیٹر یعنی 198 پاکستانی روپے تھی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے،جس کے بعد ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 4.14 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز کے بعد سے متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے۔