مزید خبریں

چین : ریستوران میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ‘ 13 زخمی

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صوبہ ہنان کے علاقے چانگشا میں رائس نوڈل ریستوران میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ صبح کے وقت پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں چند افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب چین کے صوبے سیچوان کے یاآن شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔