مزید خبریں

حیدرآباد،پولیس کی چھاپا مار کارروائی ،مین پوری ڈیلرگرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اے سیکشن پولیس کی چھاپا مار کارروائی، مین پوری ڈیلر خام مال و تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتارتھانہ A-سیکشن پولیس کو مخفی اطلاع موصول ہوئی کہ منظم مین پوری فروش گینگ کے کارندے بھاری مقدار میں خام مال اور تیار شدہ مین پوری کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کیلیے لے کر جارہے ہیں جس پر پولیس نے بروقت اکبری قبرستان والی گلی کے قریب چھاپا مار کر بدنام زمانہ مین پوری ڈیلر ایاز شیخ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے 2 ساتھی ظہور عرف بلا اور ریحان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس کی چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیںاے سیکشن پولیس کے چھاپے کے نتیجے میں مذکورہ ملزمان کے قبضے سے برآمد 23 عدد کٹوں میں 344 کلو چھالیہ کا چورا، 18 کلو تمباکو، 2 عدد کٹوں میں مین پوری کے ریپر اور 100 عدد تیار شدہ مین پوری پولیس تحویل میں لے لی گئی ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے خود کو منظم مین پوری ڈیلر گینگ کا کارندہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم یہ خام مال کسی دوسری جگہ مین پوری تیار کرکے فروخت کرنے کے لیے جارہے تھے اے سیکشن پولیس نے گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔