مزید خبریں

ماتلی: پانی چوری کرنے کے خلاف آبادگاروں اور ہاریوں کا احتجاج

ماتلی(نمائندہ جسارت) ڈگھ موری سے نکلنے والی سومرکی شاخ کے پانی چوری کرنے اور چوری کرانے والوں کے خلاف آبادگاروں اور ہاریوں نے ریگولیٹر پر احتجاج کیا اور دھرنا بھی دیا۔آبادگار نمائندوں نے ریگولیٹر بند کرنے سے قبل ایس ڈی او آبپاشی ٹنڈو محمد خان اسلم راجپوت سے ٹیلفونک رابطہ کر کے سومرکی شاخ کی ٹیل تک پانی نہ پہنچائے جانے تک اپنا احتجاج جاری رکھنے اور سومرکی شاخ کا ریگولیٹر بند رکھنے رکھنے کے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔