مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹنڈو جام: تعلیم دشمن عناصر کی اسکول میں توڑ پھوڑ

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)تاجپور گرلزہائی اسکول کے تعلیم دشمن عناصر نے 13 پنکھے توڑ ڈالے، اسکول میں توڑ پھوڑ، اسکول میں رات کے لیے چوکیدار موجود نہیں، علاقے کے لوگوں کا تعلیم دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تاجپور گرلز ہائی اسکول کی انتظامیہ کے مطابق رات کو اسکول میں تعلیم دشمن عناصر نے داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور کلا سوں سے پنکھے نکالے اور توڑ کر اسکول کے لان میں پھینک دیا کوئی پنکھا چوری نہیں کیا ان کے مطابق اس اسکول میں چوکیدار نہیں ہے جس کی وجہ یہ تعلیم دشمن عناصر اسکول کے اندر بغیر کسی خوف کے توڑ پھوڑ کرتے رہے علاقے کے لوگوں نے کہا لگتا ہے اس کارروائی میں وہ لوگ ملوث ہیں جو خواتین کی تعلیم کے خلاف ہیں جب یہ اسکول مکمل طور پر خواتین ہی پڑھاتی ہیں اور اس کا انتظام سنبھال لیتی ہیں اور پردے کا بھی پورا اہتمام کرتی ہیں۔