مزید خبریں

میرپورخاص،لڑکی سے زبردستی بدکاری کرانے پر دو ملزمان کو سزا

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) زہنی معذور لڑکی کو خرید کر اس سے جسم فروشی کرانے والے دو افراد پر الزام ثابت ہونے پر دس دس سال قید اور 50.50ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم ایک سال قبل کیس داخل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل وومن پولیس نے دو ملزمان پاندی شیخ اور محرم منگریو کو گرفتار کر کے ان کے خلاف دفعہ 371 اور 344 کے تحت وومن تھانے میں کیس داخل کیا گیا تھا ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے لاہور کے قریب رہائش پذیر بیس سالہ ذہنی معذور لڑکی عائشہ جٹ کو خرید کر بے گناہ قیدی بنا کر رکھا ہوا تھا اور لڑکی سے زبر دستی جسم فروشی کا دھندا کراتے تھے اس کیس کی سماعت گزشتہ روز سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی جہاں دونوں ملزمان پاندی شیخ اور محرم منگریو پر الزام ثابت ہونے پردفعہ 371کے تحت انہیں دس د س سال قید اور 50،50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید تین تین ماہ قید کی سزا ہو گی اس کے علاوہ بے گناہ قیدی بنائی جانے والی دفعہ 344 کے تحت6،6 ماہ قید اور پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ ادا کر نا ہو گا اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید ایک ایک ماہ قید ہو گی جبکہ عدالت نے لڑکی کا ذہنی توازن درست نہ ہونے پر اسے مینٹل اسپتال داخل کرانے کی ہدایت کی جہاں لڑکی زیر علاج ہے۔