مزید خبریں

پی پی خورشیدہ شاہ کے بیٹے کو جتوانے کیلیے پی ٹی آئی کے امیدواراغوا کروارہی ہے

سکھر(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما حاجی دیدار جتوئی نے ایڈووکیٹ ظہیر بابر ،منور چوہان و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سکھر میں خورشید شاہ کے بیٹے کو بلا مقابلہ جتوانے کیلیے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو اغوا کرارہی ہے انتخابات کے آغاز سے ہی ہمارے تمام امیدواروں کو ہراساں کیاجا رہا ہے، یہاں ایسا لگ رہا ہے کہ الیکشن نہیںسلیکشن ہو رہا ہے، ہمارے امیدواروں کو پولیس کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کارکنان پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، ہمارے امیدواروں سے دباؤ اور دھونس سے وفاداری تبدیل کرائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی ضلع میں اپنے آر اوز مقرر کروائے ہیںاور آر اوز پیپلزپارٹی کی ایما پر ان کی مرضی و منشا کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کارکنان کے اغوا کا مقدمہ درج کرائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ اس پر نوٹس لے کر ہمارے کارکنان کو انصاف و تحفظ کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔اسماعیل مہر نے الزام عائد کیا ہے کہ ان سے انتخابات سے دستبرداری کیلیے برادری کے کچھ لوگ بہانے سے شاہ ہائوس لے گئے ،مجھ سے خالی اسٹامپ پیپر پر زبردستی دستخط لیے گئے،ان سے زبردستی اسٹامپ پیپرز پر دستخط کرائے گئے ہیں ،میںیوسی 5 نثار صدیقی ٹائون سے کسی کے حق میں دستبردار نہیں ہوا۔ اسماعیل نے کہا ہے کہ دو روز قبل گھر پر پولیس نے چڑھائی کی اور میرے بھائی کو گرفتار کرکے لے گئے ،گزشتہ روز بھی پولیس علاقے میں آئی مجھے ہراساں کیا گیا،دوستوں اور برادری کے لوگوں کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام بھجوائے جارہے ہیں ،الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سے کہتا ہوں وہ میرے وڈیوں بیان کو ریکارڈ کا حصہ رکھیں،مجھ سمیت کونسلرز پر شدید دبائو ہے، گزشتہ روز ہمارے ایک کونسلر کو اغوا کیا گیا ، کونسلر کو الیکشن کمیشن لے جاکر زبردستی مخالف کے حق میں دستبردار کرایا گیا ۔