مزید خبریں

سندھ پولیس کے نئے سربراہ کیلیے غلام نبی میمن مضبوط امیدوار

کراچی (نمائندہ جسارت) سندھ پولیس کے نئے سربراہ کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی بحیثیت آئی جی سندھ تعیناتی کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سپورٹ اور حمایت حاصل ہے۔ غلام نبی میمن کے بارے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ پروفیشنل ماضی رکھتے ہیں۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کے بارے میں یہ مؤقف بھی سامنے آیا ہے کہ اگر کسی نئے افسر کو آئی جی سندھ لگایا گیا تو اسے کراچی سمیت سندھ پولیس کو سمجھنے اور ایڈجسٹ ہونے میں تین سے چار ماہ لگیں گے۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے بھی بات چیت جاری ہے۔ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ قمر الزماں کائرہ کے رشتے دار آئی جی بلوچستان کو سندھ تعینات کیا جائے گا جبکہ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو آئی جی موٹر وے پولیس تعینات کیا جا رہا تھا۔