مزید خبریں

Jamaat e islami

ترک دانشور بھارتی مظالم بے نقاب کریں، عبدالرشید ترابی

ا ستنبول (صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے تر کی کے مشہور تھنک ٹینک اورچیئرمین ادارہ برائے انسانی تہذیب و ثقافت محمد جواد سے کشمیر کی صورت حال کے حو الے سے تفصیلی بات چیت کی،انہوںنے کشمیر کی صورت حال اورآرایس ایس کے مسلم دشمن ایجنڈے سے آگاہ کیا۔انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ ترک اہل دانش اور ذرائع ابلاغ بھارتی مظالم کوبے نقاب اوراہل کشمیرکی پشتیبانی میں بھر پور کردارادا کریں۔علاوہ ازیں انہوںنے چیئرمین حکمت فاؤنڈیشن ڈاکٹریونس اور اے کے ڈی وی کے زیراہتمام سیمینارمیں شرکت کی۔ عبدالرشید ترابی نے ترکی کی نیو رفاہ پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیااور پارٹی سربراہ پروفیسر فاتح اربکان سے ملاقات کی، ان کے ساتھ راجا خالد محمود بھی تھے۔آرایس ایس کے نظریہ کی علمبردار مودی حکومت کے عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے مذموم عزائم کا تدارک نہ کیا گیا تو کشمیر دوسرااسپین بن سکتا ہے اور بھارتی مسلمانو ں کے بڑے پیمانے پر قتل عام کا خدشہ ہے۔