مزید خبریں

مئی میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 13.76 فیصد کا اضافہ ہوا،ادارہا شماریات

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک میں مئی کے دوران مہنگائی کی شرح تقریباً ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر 13.76فیصد تک پہنچ گئی جس میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.44 فیصد مزید اضافہ ہوا۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 12.36 فیصد اور دیہی علاقوں میں 15.88 فیصد اضافہ ہوا۔ٹرانسپورٹ کرایے31.77 فیصد بڑھے، اس کے بعد خوراک کی قیمتوں میں 17.25 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق خراب ہونے والی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 26.37 فیصد اور نہ خراب ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں 15.94فیصد اضافہ ہوا۔ فرشنگ اور گھریلو دیکھ بھال کا سامان 16.11فیصد، ریسٹورنٹس اور ہوٹل کے کرایے15.98فیصد، متفرق اشیا اور خدمات 13.32فیصد، کپڑے اور جوتے 11.29فیصد، صحت کی سہولیات 10.59 فیصد، الکوحل والے مشروبات اور تمباکو 10.13 فیصد مہنگی ہوئی۔ شہری علاقوں میں پیاز فی کلو کے حساب سے36.17 فیصد، چکن 16.98 فیصد، انڈے 13.07 فیصد، آٹا 10.51 فیصد، بیسن 6.68 فیصد، دال مسور5.96 فیصد، گوشت 3.98 فیصد، چاول 3.40 فیصد، دال ماش 2.43 فیصد، گندم 2.06 فیصد، سرسوں کا تیل 1.93فیصد مہنگا ہوا۔ دیہی علاقوں میں پیاز فی کلو کے حساب سے 28.60 فیصد، چکن 17.73فیصد، انڈے 1.48فیصد، بیسن8.33 فیصد، آلو6.95 فیصد، آٹا5.28 فیصد، سرسوں کا تیل5.16 فیصد، دال مسور4.56 فیصد، فی کلو گوشت3.13فیصد، دال چنا2.79 فیصد، دال ماش 2.48فیصد، چاول 2.33 فیصد اور دودھ 2.05 فیصد مہنگا ہوا۔