مزید خبریں

Jamaat e islami

سی ٹی ڈی کااورنگی ٹائون سے کالعدم تنظیم کاکارندہ گرفتارکرنے کادعویٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم کامیابی مل گئی، کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو دھر لیا گیا ہے۔پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)گارڈن نے اورنگی ٹائون کے سیکٹر گیارہ میں چھاپا مار کر کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم تنظیموں کے لئے فنڈنگ میں ملوث ہے، جس سے کالعدم تنظیم کا کارڈ اور رسیدوں کی ایک بک ملی ہے۔ ملزم کے ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔