مزید خبریں

امتحانات کے بعد امتحانی عمل کاجائزہ لیاجائیگا‘چیئرمین میٹرک بورڈ

کراچی(پ ر)ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا جن میں مدرسہ اسلامیہ اے سیکنڈری اسکول مچھی میانی کھارادر اور کے ایم اے بوائز سیکنڈری اسکول کھارادرشامل ہیں،اس موقع پر قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق بھی موجودتھے۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ امتحانات کے اختتام کے بعد پورے امتحانی عمل کے جائزے کیلیے سینئر افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ہر امتحانی مرکز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گی اور کمزوریوں کی نشاندہی بھی کریں گی انہوں نے بتایا کہ ان ٹیموں کی جائزہ رپورٹ ہی کی روشنی میں آئندہ کے امتحانی مراکز کا فیصلہ کیا جائے گا۔بدھ کے روز بورڈ کے شکایتی سیل میں نقل میں ملوث 51 امیدواروں کی رپورٹ درج کی گئی۔