مزید خبریں

ٹرین میں خاتون سے زیادتی، تفتیشی پولیس کو ٹھوس شواہد مل گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تفتیشی پولیس کو ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کے حوالے سے ٹھوس شواہد مل گئے، شواہد کی مدد سے ملزمان کو سزا دلانے میں مدد ملے گی۔تفصیلات کے مطابق ملتان سے کراچی سفر کے دوران ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر تفتیشی ٹیم قانونی تقاضے پورے کرنے کیلیے لیاقت پور میں موجود ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا ایکسپریس کے اے سی کمپارٹمنٹ سے شواہد حاصل کرلیے، مختلف اشیا شواہد میں شامل ہیں جن کا کیمیائی تجزیہ کرایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے ٹھوس شواہد تفتیشی پولیس کو مل گئے ہیں، ٹھوس شواہدکی مددسے ملزمان کوسزادلانے میں مددملے گی، گرفتارملزمان کومقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔