مزید خبریں

ـ300 سے زائدوارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے جبکہ نیو کراچی صنعتی علاقے میں بھی پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمن آباد پولیس نے تین سو وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ملزمان نے دوران تفتیش تین سو سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان جہانزیب اور سمیر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ادھر نیو کراچی صنعتی علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔