مزید خبریں

انسانی باقیات 6 سے 7سال پرانی معلوم ہوتی ہیں،پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خالی پلاٹ میں دوران کھدائی انسانی باقیات ملنے کے معاملے پر پولیس نے کہاہے کہ بظاہر انسانی باقیات 6 سے 7سال پرانی معلوم ہوتی ہیں، ممکنہ طور پر ایک بچہ اور 2بڑے افراد کی باقیات ہیں۔مواچھ گوٹھ کے خالی پلاٹ میں دوران کھدائی انسانی باقیات ملنے کے واقعے پر پولیس حکام نے کہا ہے کہ علاقے میں فیکٹری انتظامیہ تعمیرات کیلیے کھدائی کرارہی تھی، کھدائی کیدوران انسانی باقیات ملیں جنہیں ڈی این اے کیلیے بھجوادیا گیا ہے۔