مزید خبریں

قومی اسمبلی کا اجلاس 6جون کو طلب

اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6جون کو طلب کرلیا۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا۔ مالی سال 2022-23کا سالانہ بجٹ قومی اسمبلی کے اس سیشن میں 10جون کو پیش کیا جائے گا۔