مزید خبریں

پاکستان کا قرض پروگرام جلد بحال ہوجائے گا،آئی ایم ایف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 2019 ء کا قرض پروگرام جلد بحال ہوجائے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے نمائندے ایسٹر پریز کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کیے جو خوش آئند ہے، پاکستان کے ساتھ مذاکرت تعمیری رہے، فریقین کے درمیان ساتویں جائزہ کے تصفیہ طلب نکات پر بات چیت ہوئی ہے۔ایسٹر پریز نے یہ بھی کہاکہ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر معیشت کو سہرا دیا، پاکستان کو معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرنا ہے، معاشی ترقی کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، پاکستان کے ساتھ بات چیت آئندہ بھی جاری رہے گی۔