مزید خبریں

حلیم عادل نے سندھ حکومت کے خلاف درخواست دائرکردی

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ میںاپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر درخواست میں کہاگیاہے کہ وفاق میں حکومت بدلتے ہی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں، آدھی رات کو میرے اور میرے بہن بھائیوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے
ہیں،حکومت بغیر اپوزیشن لیڈر کے بجٹ پاس کروانا چاہتی ہے،درخواست میں حکومت سندھ اور چیئرمین اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ ادھرپی ٹی آئی رہنما راجا اظہر کو ائر پورٹ کے احاطے سے گرفتار کرنے کا معاملہ ،عدالت نے درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔ دائر درخواست میںکہا گیاتھا راجااظہرکو آزادی مارچ میںشرکت سے روکنے کے لیے ائرپورٹ سے گرفتارکیا گیااور ان سے 50ہزارروپے چھین لیے۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی بابل بھیو اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا ، ریفرنس میں بابل بھیو سمیت ڈرائیور مقصود بھیو اور افضل بھیو شامل تھے۔ملزمان کے خلاف4کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام تھا۔