پشاور(جسارت نیوز)پاکستان وائٹ نے آل پاکستان سردار زرین میموریل والی بال چمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کو2-1 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن اور سابق انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری محمد یعقوب مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ کے پی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور قومی ٹیم کے سابق کوچ خالد وقار، آزاد جموں و کشمیر والی بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور شائقین کی بڑی تعدادموجود تھیں۔فائنل میں پاکستان وائٹ نے واپڈا کے خلاف 21-25,25-19 اور25-20 سے کامیابی حاصل کی۔