مزید خبریں

اقوام متحدہ نے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا انتباہ دیدیا

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم ڈبلیو ایم او نے کہا ہے کہ 5سالوں کے دوران عالمی اوسط درجہ حرارت 1.5 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔ 2015 ء میں اس بات کا امکان صفر تھا۔ ڈبلیو ایم او نے دنیا بھر کی موسمیاتی ایجنسیوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر عالمی آب و ہوا کی موجودہ صورتحال کے تجزیے پر مبنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ سائنسدانوں کے خیال میں دنیا اس سطح پر پہنچ رہی ہے، جب موسمیاتی تبدیلیوں کا ناقابل واپسی انداز میں پھیلاؤ شروع ہو جاتا ہے۔ رپورٹ میں 2022ء اور 2026ء کے درمیان ایک سال گرم ترین رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔