مزید خبریں

برطانیہ میں منکی پوکس کے 71 نئے کیس سامنے آگئے

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی ہیلتھ پروٹیکشن ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے ملک میں منکی پوکس کے 71 نئے کیس کا پتالگایا ہے۔ملک بھر میں میں 7 مئی کے بعد سے سامنے آنے والے کیسوں کی مجموعی تعداد 179 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں ملک کی ہیلتھ ایجنسی نے کہا تھا کہ نئے کیسوں کے باوجود شہریوں کو زیادہ خطرہ لاحق نہیں ہے۔