مزید خبریں

برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 91 ہو گئیں

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں طوفانی بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتیں 91 سے بڑھ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ سے اکثر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ریاست پرنامبوکو میں حکام نے 91 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ،جب کہ کئی لوگ لا پتا ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ریاستی اور وفاقی امدادی کارکن 26 لا پتا افراد کی تلاش کا کام کررہے ہیں۔ شمال مشرقی علاقے میں 4 ہزار افراد گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔ سیلاب مکانات اور سڑکوں کو بہا کر لے گیا ہے۔