مزید خبریں

سری لنکا میں کوئی خطرہ نہیں سیریز انجوائے کریںگے، ایلیکس کیری

سڈنی(جسارت نیوز)آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری نے کہا ہے کہ ہم سری لنکا میں محفوظ ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلیکس کیری نے کہا کہ سری لنکا کی صورتحال پر ہمیں متعدد بار بریفنگ دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ سری لنکا میں سیکیورٹی کے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکن عوام کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر ہمیں اچھا لگے گا۔خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ 7 جون سے 12 جولائی تک سری لنکا کا دورہ کرے گی۔