مزید خبریں

عراق: بم دھماکے کے داعشی منصوبہ سازکو سزائے موت کا حکم

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کی عدالت نے داعش کے ایک رکن کو سزائے موت سنائی ہے۔ اس نے 2021 ء میں بغداد کے ایک پرہجوم بازار میں بم حملے کی منصوبہ بندی کی تھی،جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔یہ 2017ء میں داعش کے اعلان شکست کے بعد شہر میں پہلا بڑا خودکش بم دھماکا تھا۔ مجرم نے 2012ء سے داعش کا حصہ ہونے اور دونوں خودکش حملہ آوروں کو دھماکا خیز مواد فراہم کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ واضح رہے کہ عراق میں عام طور پر دہشت گردی یا قتل کے مقدمات میں اکثرسزائے موت دی جاتی ہے۔